رد کردہ

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - مسترد کیا ہوا، ٹھکرایا ہوا، مردود۔  آ کہ بازار محبت میں اٹھالی ہم نے جنس رد کردہ بازار وفا جسکو کہیں      ( ١٩٥٥ء، فکر جمیل، ٧٦ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رد' کے ساتھ فارسی مصدر 'کردن' سے صیغہ حالیہ تمام 'کردہ' لگانے سے 'رد کردہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٥ء کو "مونس مراثی" میں مستعمل ملتا ہے۔